پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنا چاہئے وزیر اطلاعات

عمران خان نے پی ٹی وی اور سرکاری اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا، پرویز رشید


ویب ڈیسک November 14, 2014
صبح کے بھولے عمران اگر گھر واپس آئیں تو ہم انہیں گلے لگائیں گے، پرویزرشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے اور امید ہے کہ انصاف کے علمبردار عمران بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قوم کو سبز باغ دکھانے والے عمران خان سب کچھ بھول گئے ہیں، انہوں نے پی ٹی وی اور سرکاری اداروں پر حملے کے لیے لوگوں کو اکسایا اور بھول گئے، ان میں الزام خان کے بعد اب ایک بھولا خان بھی سامنے آگیا ہے جبکہ عمران خان نے خود منتخب ارکان کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے کی ابتدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر پولیس کو عمل کرنا چاہئے اور امید ہے کہ انصاف کے علمبردار عمران عدالتوں میں پیش ہوں گے اور ان ہی ذریعے اپنا ٹرائل کرائیں گے۔

پرویز رشید نے کہا کہ صبح کے بھولے عمران اگر گھر واپس آئیں تو ہم انہیں گلے لگائیں گے، نوازشریف کے دورہ لندن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا لندن میں نوازشریف نے کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ اپنے بیٹے کے گھر قیام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔