تھرپارکر میں غذائی قلت نے مزید ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

گزشتہ 45 روز کے دوران غذائی قلت کے شکار ہلاک بچوں کی تعداد 62 ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 14, 2014
گزشتہ 45 روز کے دوران غذائی قلت کے شکار ہلاک بچوں کی تعداد 62 ہوگئی۔ فوٹو؛فائل

غذائی قلت کے باعث تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی اور 45 روز کے دوران قحط سالی کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 62 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور چھاچھرو کے مرکز صحت میں مزید ایک اور کمسن بچی دوران علاج دم توڑ گئی جس کے بعد ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد62 ہوگئی۔ مرکز صحت میں ہلاک ہونے والی کمسن لشمی کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھی جو دم توڑ گئی جب کہ سول اسپتال مٹھی میں اس وقت 46 ایسے بچے زیرعلاج ہیں جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔