اسلام آباد ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری اشتہاری قرار

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران اورطاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران اورطاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا. فوٹو؛فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی آپریشن تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جسٹس کوثرعباس زیدی نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو دھرنے کے دوران زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر مقدمے میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور طاہرالقادری کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور انہیں اشتہاری قرار دے دیا اور آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت موٹروے ہنگامہ آرائی کیس میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے جبکہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پہلی باراشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

Load Next Story