نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے لئے فاتح اسکواڈ برقرار

زخمی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

زخمی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ فوٹو؛فائل

LIVERPOOL:

قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی فاتح ٹیم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے آئندہ 2 ٹیسٹ میچز کے لئے بھی ٹیم برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لئے فاتح اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے تاہم زخمی اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر کو گیارہ رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق ، یونس خان،محمد حفیظ، اظہر علی، اسد شفیق، یاسر شاہ، راحت علی،ذوالفقار بابر، عمران خان، حارث سہیل، شان مسعود، احسان عادل اور محمد طلحہ شامل ہیں۔


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ وطن واپس آگئے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 249 رنز سے شکست دی تھی۔

Load Next Story