لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں وزیراعظم

احمدمختار،عبدالحفیظ شیخ،آصف ہاشمی کی ملاقاتیں،پرویزاشرف آج ایف بی آر کا دورہ کرینگے


Numainda Express September 30, 2012
احمدمختار،عبدالحفیظ شیخ،آصف ہاشمی کی ملاقاتیں،پرویزاشرف آج ایف بی آر کا دورہ کرینگے فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں۔

یہ بات انھوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختارسے گفتگو کے دوران کہی جنھوں نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔احمدمختار نے پرویز اشرف کو بجلی کی تازہ صورتحال اور صارفین کی مشکلات دور کرنے کیلیے وزارت کی طرف سے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی پرویز اشرف سے ملے اور اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی۔

این این آئی کے مطابق وزیر اعظم سے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پیرکو ایف بی آر ہائوس کا دورہ کریں گے اور وہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں