حکومت نےعمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی یوسف رضا گیلانی

اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک November 14, 2014
ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔ یوسف رضا گیلانی، فوٹو:فائل

لاہور: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نےعمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے میں دیر کردی ہے اگر اب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ سیاسی انتقام تصور کیا جائے گا اور حکومت کو ایسا ہی کرنا تھا تو بہت پہلے کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن وقت سے پہلے ہوئے تو ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ شیخ رشید کی بات کو کون سنتا ہے، عوام پر امن ہیں اور رہیں گے، ملک میں نوجوانوں کا اصل نمائندہ بلاول بھٹو زرداری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں