وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا آپشن کھلا ہے بابرغوری

سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں اب پیپلزپارٹی سے بات چیت کے دروازے بند ہوچکے ہیں،رہنما ایم کیوایم


ویب ڈیسک November 14, 2014
وفاق سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں تاہم حکومت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں، رہنما ایم کیو ایم ، فوٹو:فائل

PARIS: ایم کیوایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں اب پیپلزپارٹی سے بات چیت کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر غوری نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، صوبے میں کوئی کام نہیں ہورہا ہر شخص پریشان ہے جبکہ حیدرآباد میں تعصب کی بنا پر یونیورسٹی نہیں بنائی گئی، اگر وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی لانا پڑی تو آپشن کھلا ہے کیونکہ سیاست میں سب ہوتا ہے اس لیے تمام راستے کھلے ہیں، اب پیپلزپارٹی سے بات چیت کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

بابر غوری کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کے معاملے پر وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے، وفاق سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں تاہم حکومت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں