کراچی کے علاقے قائد آباد میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک پولیس

ہلاک دہشت گردوں میں کراچی کا امیر مصباح بھی شامل ہے جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک November 14, 2014
ملزمان رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،پولیس، فوٹو:فائل

پولیس نے قائد آباد کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کے علاقے میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزمان کی جانب سے پولیس پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے باعث علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے بعد پولیس کے 500 اہلکاروں کو علاقے میں طلب کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ قائد آباد میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے نتیجےمیں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ، ہلاک و زخمی ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن میں سے دو کی شناخت مصباح اور کنڈے خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مصباح کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر تھا جب کہ ہلاک ملزمان رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں