نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے اوروہ خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں پرویزرشید

عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہو گئی ہے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 14, 2014
دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلارہے ہیں، کیا خان صاحب قانون سے بالا تر ہیں۔ پرویز رشید فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیراطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہو گئی ہے اور نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہوگئی ہے، نوازشریف عمران خان کا خوف بن گئے اور خواب میں بھی انہیں ڈراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی اور صفائی پر اتر آتے ہیں، عمران خان نے نہ صرف پارلیمینٹ اور پی ٹی وی پر حملے کئے بلکہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو پولیس سے چھڑواکر قانون کی دھجیاں بھی اڑائیں ہیں اگر عمران خان میں اتنی جرات تھی تو لندن پولیس سے اپنا بھانجا چھڑالیتے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ دن رات انصاف کاڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلارہے ہیں کیا عمران خان قانون سے بالا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں جب کہ آج صفائی دینے سے بہتر ہے کہ عمران خان اس وقت اپنے کارکناں کو نہ بھڑکاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں