انوشکا شرما’’سپورٹ مائی اسکول‘‘ تشہیری مہم کا حصہ بن گئیں

مہم کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام، صفائی ستھرائی، کھیلوں کے مشاغل کا فروغ اور دیگرسرگرمیوں میں بہتری لانا ہے۔


Showbiz Desk November 15, 2014
ہمیں ایسے بہت سے ابتدائی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ طالب علموں کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیل کے یکساں مواقع میسر ہو سکیں، انوشکا شرما۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما اسکولوں کے بہتر نظام کے لیے شروع کی گئی مہم ''سپورٹ مائی اسکول'' کی تشہری مہم کا حصہ بن گئیں ۔

بھارت میں اسکولوں کی بہتری کے لیے شروع کی گئی مہم ''سپورٹ مائی اسکول '' کے تیسرے سیزن کو گزشتہ روز اداکارہ انوشکا شرما نے لانچ کر دیا۔ اس مہم کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام یعنی اسکولوں کی صفائی ستھرائی، ٹوائلٹ' معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، کھیلوں کے مشاغل کا فروغ اور دیگر سرگرمیوں میں بہتری لانا ہے تاکہ شعبہ کی ترقی ممکن ہو سکے کیونکہ آج کا طالب علم ہی کل کا روشن مستقبل ہے۔ انوشکا شرما نے ''سپورٹ مائی اسکول '' کی مہم کے اس تیسرے سیزن کا آغاز ہریانہ کے ڈسٹرکٹ نوح کے سونکھ گورنمنٹ مڈل اسکول میں لانچنگ تقریب سے کیا۔ اس موقع پر اداکارہ کے ہمراہ اس مہم کی ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔

انوشکا نے گزشتہ روز چلڈرن ڈے کی تقریب بھی بچوں کے ساتھ مناؒئی۔ اس موقع پر وہ مہم کے لیے تعاون پر بہت پرجوش نظر آئیں اور کہا کہ اس اسکول میں ''سپورٹ مائی اسکول '' مہم کے ساتھ ساتھ چلڈرن ڈے کو بچوں کے ساتھ منانے پر وہ بہت خوش ہیں' ہمیں ایسے بہت سے ابتدائی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ طالب علموں کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیل کے یکساں مواقع میسر ہو سکیں کیونکہ انھیں کے ساتھ مستقبل وابسطہ ہے۔ دوسری طرف انوشکا شرما کی عامر خان کے ساتھ نئی فلم ''پی کے'' 19دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں وہ مسٹر دبنگ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں بطور ایک جرنلسٹ کے اس نے اپنے کردار سے بخوبی لطف اٹھایا ہے اور خاص کر ایک اوتار کے روپ میں عامر خان کے اس فلم میں سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کو بھی خوب انجوائے کیا ہے۔ فلم ''پی کے'' میں سے بدھ کے روز ایک اور گانے ''لو از اے ویسٹ آف ٹائم '' کی وڈیو جاری کی گئی۔ اس گانے میں بھی عامر اور انوشکا پہلے گانوں کی طرح ایک خوبصورت جوڑی کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔

دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ ''پی کے '' سال رواں کی سب سے زیادہ متاثر کن فلم ہوگی جب کہ یہ فلم سب سے زیادہ موضوع بحث بھی بنی ہوئی ہے اور سننے میں آ رہا ہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کی 2001ء میں ریلیز ہونے والی کیون سپیسی کی فلم ''کے پیکس '' سے ماخوذ ہے جس میں کیون سپیسی ایک پروٹ کا کردار ادا کرتا ہے جو کہ مینٹل اسپتال میں کا ایک مریض ہوتا ہے جو کہ کسی دوسرے سیارے آنے کا دعویدار ہے۔ فلم میں سنجے دت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اسے راج کمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |