عامر ’’ آفٹر مائی گارڈن گروز ‘‘ کی اسکریننگ کے میزبان بنیں گے

فلم کی کہانی بھارت میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی پر مبنی ہے ۔

فلم 20 نومبر کو بھارت کے متعدد شہروں ممبئی ، بنگلور ،دہلی ، چنائی اور حیدر آباد کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم '' آفٹر مائی گارڈن گروز '' کی خصوصی اسکریننگ تقریب کی میزبانی کرینگے۔


عامر خان ممبئی میں فلم '' آفٹر مائی گارڈن گروز'' کی خصوصی اسکریننگ تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے۔ اس پر فلم کے ہدایتکار میگن مائلن نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کی فلم کی اسکریننگ اور تقریب کی میزبانی بڑے سپراسٹار کرنے جا رہے ہیں یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے ۔

فلم کی کہانی بھارت میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی پر مبنی ہے ۔ یہ اہم موضوع ہے جسے انھوں نے فلم کے ذریعے اجاگر کیا ہے ۔ فلم 20 نومبر کو بھارت کے متعدد شہروں ممبئی ، بنگلور ،دہلی ، چنائی اور حیدر آباد کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story