دہری شہریت کیس میں رحمٰن ملک اور2ایم این ایز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے غلام مجتبیٰ کھرل اور شہنازشیخ سے وضاحت طلب کر لی‘ وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کی فوٹیج بھی پیش کرنیکا حکم


Numainda Express September 30, 2012
سپریم کورٹ نے غلام مجتبیٰ کھرل اور شہنازشیخ سے وضاحت طلب کر لی‘ وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کی فوٹیج بھی پیش کرنیکا حکم

چیف جسٹس نے دہری شہریت کیس میں مزیدکارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے سماعت کیلیے3اکتوبرکی تاریخ مقررکردی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک اورمزید 2 ارکان قومی اسمبلی غلام مجتبٰی کھرل اورشہنازشیخ کونوٹس جاری کردیے۔غلام مجتبٰی کھرل پر الزام ہے کہ ان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے جبکہ شہناز شیخ مبینہ طور پر آسٹریلوی شہری ہیں۔ دونوں ارکان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس نے کیس کھلی عدالت میں سننے کا فیصلہ کیا ہے اوردونوں سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،جسٹس جواد خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بینچ کرے گا۔سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ سے مبینہ طور پر دہری شہریت رکھنے والے مزید پارلیمنٹرینز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے21 ستمبر کو انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس مزید ارکان کے بارے معلومات موجود ہیں۔ عدالت نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات سے رحمٰن ملک کی پریس کانفرنس کی فوٹیج اور متن بھی طلب کیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں