انڈونیشیا میں 71 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

زلزلے کے باعث کسی جانی اور بڑے مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، انڈونیشین حکام


ویب ڈیسک November 15, 2014
2004 میں بھی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا آنے والے سونامی میں 2 لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

انڈو نیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو میں سمندر میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے مالوکو میں سمندر کی تہہ میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے کے باعث اٹھنے والی سونامی کی لہر نے جزیرے جیلولو کو متاثر کیا تاہم کسی جانی اور بڑے مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے مشرقی شہروں میں محسوس کئے گئے اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔ انڈونیشیا کے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی تاہم طوفان کے خطرات ٹلنے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔


واضح رہے کہ 2004 میں بھی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں سمندر کے اندر آنے والے زلزلے کے بعد بننے والے سونامی نے مختلف ممالک میں تباہی مچادی تھی جس میں 2 لاکھ 30 ہزار کے قریب لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں