
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماروی میمن نے پولیس کی جانب سے گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کے لئے بنوں جیل کے باہر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے آئی ڈی پیز کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کیا لہٰذا ان کی رہائی تک دھرنا جاری رہے گا۔ بعد ازاں پولیس نے گرفتار آئی ڈی پیز کو رہا کردیا جس کے بعد ماروی میمن نے دھرنا ختم کردیا۔
واضح رہے کے 2 روز قبل بنوں کے اسپورٹس کمپلکس میں راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے بعد پولیس اور آئی ڈی پیز کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے تھے جب کہ درجنوں آئی ڈی پیز کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔