اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں05 فیصد کمی کا اعلان کردیا

مہنگائی میں کمی نے مانیٹری پالیسی کو نرم کرنے میں مدد دی ہے، مرکزی بینک


ویب ڈیسک November 15, 2014
بجلی پر سبسڈی کے خاتمہ اور گیس پر ٹیکس سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کے لئے کافی پیش رفت کی ہے، مالیاتی استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات درست سمت کی جانب گامزن ہیں، رواں سال زرعی پیداوار گزشتہ سال سے بہتر رہنے کی توقع ہے تاہم عالمی ماحول کی وجہ سے ٹیسکٹائل کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے، اس کے علاوہ توانائی بحران سے صنعتی پیداوار متاثر ہوتی رہے گی اور بڑے پیمانے پر اشیا سازی کی صنعت کی شرح نمو کم رہے گی جس کی وجہ سے رواں برس تجارتی خسارہ دباؤ میں رہنے کا امکان ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود 0.5 فیصد کمی کے بعد 9.5 فیصد کی جارہی ہے، مہنگائی میں کمی نے مانیٹری پالیسی کو نرم کرنے میں مدد دی ہے، جس سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بہترہوگی تاہم بجلی پر سبسڈی کے خاتمہ اور گیس پر ٹیکس سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں