وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

آئی ایس آئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک November 15, 2014
ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ فوٹو: آئی این پی

وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی جس میں نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی سے متعلق آئی ایس آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف نے کہا کہ آئی ایس آئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں