تحریک انصاف کے سونامی کوکوئی جماعت نہیں روک سکتی عمران خان

پیپلزپارٹی کے ساتھ آصف زرداری نے وہ کردیاہے جوکوئی ڈکٹیٹربھی نہیںکرسکتا تھا

حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے، پروگرام ٹودی پوائنٹ میںشاہ زیب خانزادہ سے گفتگو

تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سونامی کوکوئی سیاسی جماعت نہیں روک سکتی۔

آئندہ الیکشن کے بعد تحریک انصاف حکومت بنائے گی اس کوکوئی نہیں ہراسکتا۔حکومت مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ آئی آر آئی کا سروے درست ریٹنگ شو کررہا ہے جب ہم کہتے تھے کہ ہم نمبرون جماعت ہیں تو کوئی نہیں مانتا تھا لیکن جب ہماری پوزیشن دوسری ہوئی تولیڈسٹوریزبن گئیں۔تحریک انصاف ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سرمائے کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔


تحریک انصاف کواس کے نظریے کا ووٹ ملے گا۔بلوچستان کے لوگ اپنا حق ہی مانگ رہے ہیں اور کیا مانگ رہے ہیں پہلے بنگالیوں نے اپنے حقوق مانگے ہم نے فوج بھیج دی۔عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی بنیادی طور پر زبردست آرگنائزیشن ہے اس میں عوام کا رحجان ہے لیکن آصف زرداری نے اس کے ساتھ وہ کردیا ہے جو کوئی ڈکٹیٹر بھی نہیں کرسکتا تھا جبکہ ن لیگ امیدواروں کی پارٹی ہے،ہم ان کا نظریے پرمقابلہ کریں گے اگرعوام نظریہ سمجھ گئے توانشا اللہ کامیابی ہوگی۔خدا کاشکرہے مجھے میری سوچ سے زیادہ میرے اللہ نے دیاہے میں نظریاتی آدمی ہوں اوراپنے نظریات پرکمپرومائز نہیں کرسکتا۔

شریف براداران کوچاہیے کہ وہ بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی کتاب پڑھ لیں جس نے اپنے صوبے میں انقلاب پیدا کردیا۔بلوچستان کے اراکین اسمبلی کوکروڑوں روپے دیے جارہے ہیں لیکن نیچے ایک پیسہ بھی نہیں جارہا سیاسی مسائل بندوق کے ذریعے حل نہیں ہوتے۔ہمیں پرانی غلطیوں سے سیکھ کر ایک نیا پاکستان بنانا چاہیے اور اس کو ایسے چلانا چاہیے جس کی ماؔضی میں کوئی مثال نہ ہو۔

 
Load Next Story