اخترمینگل کے 6نکاتاے این پیجماعت اسلامی کی حمایت

اخترمینگل ایسی باتیں نہ کریں جس سے بلوچ عوام میںمایوسی پھیلے،خورشیدشاہ

ن لیگ نے ملک توڑنے کی حمایت کردی، اسرارزہری،نکات کوسنجیدہ لیاجائے،رند

حکومت کی اتحادی جماعت اے این پی اورجماعت اسلامی نے بلوچ قوم پرست رہنما سرداراختر مینگل کے 6 نکات کی حمایت کردی۔

جبکہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اخترمینگل ایسی باتیں نہ کریں جس سے بلوچستان کے عوام میں مایوسی پھیلے۔ اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ ہم سرداراخترمینگل کے ساتھ ہمدردی کا اظہاراوران کے 6 نکات کی حمایت کرتے ہیں،ان کے نکات سے ظاہرہے کہ وہ ملک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سردار اختر مینگل کے 6 نکات سے کوئی اختلاف نہیں، ان نکات کو شیخ مجیب کے 6 نکات نہیں بلوچستان کے عوام کے مطالبات سمجھا جائے۔


آ صف زرداری وہ رویہ نہ اپنا ئیں جوذوالفقار علی بھٹو نے شیخ مجیب کے ساتھ اپنایا تھا،جماعت اسلامی بلوچستان، فاٹا اورکراچی کی صورتحال پرنومبر میں قومی جرگہ بلائے گی، ادھر وفاقی وزیرمذہبی امور سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کہ اختر مینگل ایسی باتیں نہ کریں جس سے بلوچستان کے عوام میں مایوسی پھیلے ، وہ اس ملک میں رہ کر ہی خوش رہیں گے ، میاں صاحب بتائیں کہ بلوچستان کیلیے ہم اور کیا کریں، انھیں متنازع بیانات سے بلوچستان میں کوئی حمایت نہیں مل سکتی۔

این این آئی کے مطابق اسراراللہ زہری نے کہا کہ اختر مینگل اسلام آباد میں اپنے پنجاب کے دوستوں کے ساتھ ملنے آئے تھے، ن لیگ نے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کی حمایت کردی ہے، آئی این پی کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں واحد اپوزیشن رکن سردار یار محمد رند نے کہا کہ اخترمینگل کے 6 نکات کو سنجیدگی سے لیا جائے ایسا نہ ہو کہ مشرقی پاکستان والا المیہ دہرایا جائے، آن لائن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ قومی قیادت اختر مینگل کے 6 نکات کو شیخ مجیب کے 6 نکات نہ بننے دے تاکہ سقوط ڈھاکا جیسے کسی سانحہ کی نوبت نہ آئے۔
Load Next Story