دفاع پاکستان کونسل کالانگ مارچ کل پشاورمیں ہوگا
تیاریاںمکمل،انتظامیہ کاروٹ بدلنے پر غور، پتھر اور ڈنڈالا نے کی اجازت نہیںہو گی،سمیع الحق
پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مرکز اسلامی سے جمرود پھاٹک تک گستاخانہ فلم کیخلاف لانگ مارچ کل ہوگا۔
مارچ کی قیادت چیئرمین مولانا سمیع الحق،منورحسن، مولانااحمد لدھیانوی اور جماعت الدعوۃ کے حافظ سعید کرینگے۔ پشاور انتظامیہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرمارچ کے شرکا کو خیبرروڈ کے بجائے رنگ روڈ یا کوئی دوسرا روٹ دینے پر غورشروع کردیا ہے اورمارچ کے راستوں میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔کونسل کے رہنمائوں نے روٹ میں تبدیلی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا۔
آن لا ئن کے مطابق دفاع کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے مصری با نڈہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ تمام مسلمانوں کی ذمے داری ہے لہذا وہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مارچ صبح 10بجے صبح پشاور کے رنگ روڈ سے شروع ہو کر جمرود کے باب خیبر پرختم ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ مارچ مکمل پرامن اور ہر قسم کے تشدد اورشرپسندی سے محفوظ ہوگاکسی شحض کو بھی ڈنڈا، پتھریا کوئی اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔