افغانستان میں خاتون رکن پارلیمنٹ خودکش حملے میں زخمی 3 افراد ہلاک

کابل میں کار سوار خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو شکریہ برکزئی کی گاڑی کے قریب لاکر اڑا دیا


ویب ڈیسک November 16, 2014
خاتون رکن پارلیمنٹ کے زخم اتنے گہرے نہیں اور اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو؛ آئی این پی

افغانستان کے دارالحکومت میں خاتون رکن پارلیمنٹ شکریہ بارکزئی خود کش حملے میں زخمی ہو گئیں جب کہ 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں شکریہ برکزئی اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ جا رہی تھیں کہ کار سوار خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو ان کے قریب لاکر اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور شکریہ بارکزئی سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کے زخم اتنے گہرے نہیں اور اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ دیگر زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کابل کے پولیس چیف جرنل محمد زاہر زاہر پر اسی قسم کا قاتلانہ حملہ کیا گیا تھاجس میں وہ بھی بال بال بچ گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں