سیاست کے میدان میں کسی بھی وقت قدم رکھ سکتا ہوں رجنی کانتھ

فلم بنانا یا سیاست میں قدم رکھنا آسان ہے لیکن دونوں میں کامیاب ہونا مشکل ہے، تامل سپر اسٹار


ویب ڈیسک November 16, 2014
فلم میں کوئی مثبت پیغام دینا بھی معاشرے کی خدمت ہی کا ایک طریقہ ہے، رجنی کانتھ فوٹو: فائل

تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانتھ نے کہا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے باوجود سیاست میں آنے سے ہچکچا رہے ہیں لیکن وہ کسی بھی وقت سیاست کے میدان میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم کی آڈیو لانچنگ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رجنی کانتھ نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں سیاست میں آؤں اور عوام کی خدمت کروں، میں سیاست میں آنے سے پیدا ہونے والے خطرات اور مختلف امور سے اچھی طرح واقف ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں خوفزدہ ہوں، بس سیاست میں قدم رکھنے سے تھوڑا ہچکچا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کوئی مثبت پیغام دینا بھی معاشرے کی خدمت ہی کا ایک طریقہ ہے، فلم بنانا یا سیاست میں قدم رکھنا آسان ہے لیکن دونوں میں کامیاب ہونا مشکل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔