پسندیدگی مخفی صلاحیتوں کی علامت

بچے اپنے رجحان کے مطابق چیزوں میں واضح دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں


سویرا فلک November 16, 2014
بچے اپنے رجحان کے مطابق چیزوں میں واضح دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

کہتے ہیں کہ ہر انسان میں کوئی نہ کوئی پوشیدہ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ بچوں کی تربیت کرتے وقت والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچے کے میلان کے مطابق اس کی پرورش کریں۔

بچے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بہ جائے اس کے رحجان دیکھتے ہوئے اسے اپنی مرضی کی رائے چننے کا حق دیں، تاہم اسے صحیح اورغلط کی پہچان ضرور کرائیں۔ بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو ابھارنے کی شروعات سے ہی کوشش کی جائے، تو بچہ ایک کام یاب، خود اعتماد اور خود مختار شخصیت کے روپ میں سامنے آتا ہے۔

٭ بچوں کی جسمانی اور ذہنی سرگرمیوں کا آغاز عموماً کھلونوں کی دنیا سے ہوتا ہے۔ بچے کن اقسام، سائز اور شکل و حجم کے کھلونوں کی طرف راغب ہوتا ہے۔ بطور والدین آپ کو چاہیے کہ اس چیز کا بغور مشاہدہ کریں۔ جب بچہ تین سال کا ہو جائے، تو اسے بلاکس وغیرہ لا کر دیں۔ اسے بازار لے کے جائیں اور دیکھیں کہ وہ کس قسم کے کھلونوں میں دل چسپی لے رہا ہے۔ بچوں کے سامنے نمونے کے طور پر کچھ تصویریں اور اشیا رکھ سکتے ہیں کہ وہ ان میں سے اپنی پسند کی اشیا بلاکس اورپلے وڈکی مدد سے بنائے۔

٭ مطالعے کی عادت گو کہ اب ہم میں مقفود ہوتی جا رہی ہے، تاہم بچوں کا مشاہدہ اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انہیں سنانا اور پھر اس سے متعلق سوالات پوچھنا یا ادھوری کہانی سناکر ممکنہ اختتام پوچھنا بڑا ہی معاون عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ کتابوں کو پڑھنے سے بچہ الفاظ کی پہچان بھی جلد ہی کرلیتا ہے۔

٭ مختلف اشکال بنانا اور رنگ بھرنا بچوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔ مثلاً اگر آپ انھیں ایک پھل یا سبزی کو دکھاکر ہٹا دیں اور پھر اس کی تصویر بنا کر دیں اور اس میں اس کا اصل رنگ بھرنے کو کہیں اور اگر بچہ ڈرائنگ کر سکتا ہو، تو اسے مختلف چیزیں جو اطراف میں موجود ہوں بنانے کو کہیں یہ عمل بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد دے گا۔

٭ دو، تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بازارمیں مختلف قسم کی چیزیں دست یاب ہیں، جو دراصل انہیں دل چسپ انداز میں سکھانے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ جس میں ایبکس، تعلیمی تاش اور اس نوع کے دیگر کھیل شامل ہیں، جس میں دل چسپی اور کارکردگی کے ذریعے بچے کے رجحان کو بہ آسانی جانچا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں