میرا کے لیے کیپٹن نوید کے ساتھ رخصتی کا گرین سگنل

داکارہ کی امریکا میں سُسرالیوں کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔


Showbiz Reporter November 17, 2014
میرا کی رخصتی کے لیے دونوں خاندانوں میں ملاقات کے امکانات واضح ہوگئے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا کی امریکی کیپٹن نوید کے ساتھ رخصتی کا گرین سگنل دکھائی دینے لگا۔ اداکارہ نے پہلے کیپٹن نوید کے ساتھ غلط فہمیاں دورکیں اور اب ان کے امریکا میں سُسرالیوں کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔

ایک طرف کیپٹن نوید نے پاکستان پہنچ کر اداکارہ میرا کی اسپتال بنانے کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کے لیے سیالکوٹ میں زمین کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تو دوسری جانب انھیں اپنے ہمراہ امریکا بھی لے گئے۔ اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی کی رجسٹریشن توپہلے ہی ہوچکی ہے لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ایک طرف دونوں کے درمیان ''فاصلے'' پیدا ہوچکے تھے اور انھی وجوہات کی بناء پر اداکارہ میرا کے سسرالی بھی خفاء تھے۔

اس صورتحال میں اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان شدید تلخ کلامی کا سلسلہ جاری رہنے لگا اور بہت سے لوگوں نے یہ رائے قائم کرلی تھی کہ اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو جائے گی لیکن میرا کے کیپٹن نوید کے ہمراہ امریکا جانے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ جہاں غلط فہمیاں ختم ہوچکی ہیں، وہیں دونوں کی رخصتی کے لیے کیپٹن نویداوراداکارہ میرا کی فیملیز کے درمیان آنیوالے دنوں میں ملاقات ہونے کے امکانات بڑے واضح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں