عجیب آدمی جو اپنے جسم میں وائی فائی سگنل موصول کرسکتا ہے

برطانیہ کا 32 سالہ فرینک سوین اپنے جسم میں وائی فائی کے سگنل موصول کرتا ہے

برطانیہ کا 32 سالہ فرینک سوین اپنے جسم میں وائی فائی کے سگنل موصول کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

آج کل جدید موبائل فونز میں وائی فائی ٹیکنالوجی کی سہولت مہیا کی جاتی ہے لیکن ایک برطانوی شخص نے اپنے جسم میں ہی یہ صلاحیت پیدا کرلی ہے کہ وہ وائی فائی سگنل موصول کرسکتا ہے۔


32 سالہ فرینک سوین کو 20 سال کی عمر میں سماعت کی کمزوری کا مسئلہ درپیش ہوگیا اور رفتہ رفتہ ان کی قوت سماعت ختم ہونے لگی۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے ان کے کان میں قوت سماعت بہتر بنانے والا آلہ نصب کیا گیا اور چونکہ وہ سائنس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اس لیے انھوں نے فینٹم ٹیرینز نامی آلے کو وائی فائی سگنل موصول کرنے کی صلاحیت سے بھی لیس کردیا۔ وہ جب بھی سڑک پر چل رہے ہوتے ہیں یا کسی عمارت میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود وائی فائی کے سگنل ان کے کان میں آواز کی صورت میں سنائی دیتے ہیں۔
Load Next Story