جدید ٹیکنالوجی سے لیس حیرت انگیز ہیلمٹ

اس ہیلمت کے ذریعے سائیکلسٹ سفر یا ریس کے دوران ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں


Net News November 17, 2014
اس میں ڈیجیٹل کیمرے سے منسل ہونے کا فیچر بھی شامل ہے تاکہ تصاویر کھینچی جاسکیں۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ کا استعمال تو کرنا ہی چاہیے مگر کیا آپ اس ایجاد کو اپنے سر پر چڑھانا پسند کریں گے جس پر ایک لائسنس پلیٹ تک نصب ہو؟۔

جی ہاں یہ ہے اسمارٹ ہیٹ نامی ہیلمٹ جسے اب تک کا سب سے مضحکہ خیز ہیلمٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک نقشہ اور معلومات سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس میں ہیلمٹ لگانے کا جواز یہ دیا گیا ہے کہ اس سے سائیکلسٹ کی پہچان آسانی سے ہوسکے گی۔



یہ انوکھا ہیلمٹ آسٹریلین ڈیزائنر ٹونی کنگ نے تیار کیا ہے اور ان کا اصرار ہے کہ اس کے ذریعے سائیکلسٹ سفر یا ریس کے دوران ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں۔ اس کے اندر بلیو ٹوتھ کے ذریعے رفتار کو دیکھا جا سکتا ہے' درجہ حرارت' دل کی دھڑکن اور دیگر وارننگز کے بارے میں بھی جانا جا سکتا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل کیمرے سے منسل ہونے کا فیچر بھی شامل ہے تاکہ تصاویر کھینچی جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں