حساس علاقوں میں والدین کا 5 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار
پہلے دن2800 اور دوسرے دن2200 بچے حفاظتی خوراک سے محروم رہے، کئی علاقوں میں پولیس کے دیر سے پہنچنے پر مہم میں تاخیر
شہر کی 11 حساس یونین کونسلوں میں جاری پولیو مہم کے دوران سیکڑوں والدین نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔
والدین کے انکار پر اب تک 5 ہزار بچے پولیو کی حفاظتی خوراک پینے سے محروم ہوگئے، 700 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی فورس تشکیل نہ دیے جانے سے رضاکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق شہر کی 11 حساس یونین کونسلوں میں جاری 4 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران اب تک سیکڑوں والدین نے پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا ہے، مہم کے دوران 2 دن میں 5 ہزار سے زائد بچے حفاظتی خوراک پینے سے محروم ہیں۔
انسدادی مہم کے پہلے روز 85 ہزار 606 بچوں کا ہدف مقرر تھا تاہم پہلے دن 82 ہزار 346 بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی گئی، پہلے دن 2800 بچوں اور دوسرے دن 2200 بچوں کے والدین نے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا ہے، وزیر اعلیٰ کے احکام کے باوجود حساس علاقوں میں انسدادی مہم کے دوران 700 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی فورس تشکیل نہ دیے جانے سے تحفظ کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، بیشتر یونین کونسلوں میں پولیس اہلکاروں کے تاخیر سے پہنچنے سے مہم تاخیر سے شروع ہورہی ہے اور ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اتوار کو بھی چند یونین کونسلوں میں سیکورٹی کی عدم فراہمی پر مہم تاخیر سے شروع ہوئی، گڈاپ کی یوسی نمبر 2 لاسی گوٹھ میں پولیس اہلکار ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچے تاہم رضاکاروں نے پولیس اہلکاروں کے بغیر ہی مہم میں بچوں کو حفاظتی خوراک پلانے کا کام شروع کردیا تھا، گڈاپ ٹائون میں بہتر انتظامات نہ ہونے سے ویکسین کے کولڈ بکس میں برف پگھلنے کی شکایات ملی ہیں، رضاکاروں نے بتایا کہ برف پگھلنے پر انھیں اپنی رقم سے برف خرید نی پڑتی ہے، اگر وہ ایسا نہ کریں تو ویکسین خراب ہوسکتی ہے، ہمیں دہاڑی کے 250 روپے دیے جاتے ہیں اور معاوضہ تنگ کرکے دیاجاتا ہے خطرناک علاقوں میں موجود ہیں معاوضہ بڑھانے کے باوجود اب بھی 250 روپے دیے جا رہے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں 10 سے 12 نومبر کو چلائی جانے والی مہم کے دوران 11 ہزار کا ہدف مکمل کرنے کے بعد اب پولیو ویکسین بچوں کو پلانے سے انکاری خاندانوں کے سربراہوں کو قائل کرکے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا عمل شروع کیا جائے گا، مہم کے نگران اور ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا ہے کہ دوسرے دن بھی مہم معمول کے مطابق جاری رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، مہم کے پہلے روز 82 ہزار 346 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے مہم کا تیسرا دن پیر کو شروع ہوگا۔