آئی پی ایل رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی پلیئرزکو معاوضوں کیلیے ترسا دیا

رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی گئی ہے

رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی گئی ہے

آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی پلیئرز کو معاوضوں کیلیے ترسا دیا، کپتان ڈینیئل ویٹوری سمیت کئی کھلاڑی ابھی تک اپنی فیس کی پہلی قسط کے منتظرہیں۔


یہ پہلا موقع ہے جب رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی گئی ہے، ٹیم آفیشلز کی جانب سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،یہ معلوم ہوا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی مالک یوبی اسپورٹس خسارے میں جارہی ہے جبکہ وجے مالیا کی ایئرلائن کو بھی حال ہی میں 1.3 بلین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ویٹوری کے علاوہ آسٹریلیا کے اینڈریو میکڈونلڈ سمیت بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے کھلاڑی معاوضوں کے منتظر ہیں، قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو 15 فیصد معاوضہ ایونٹ کے آغاز ، 50 فیصد ایونٹ کے درمیان ، 20 فیصد چیمپئنز لیگ اور باقی 15 فیصد یکم دسمبر تک دینا ضروری ہے۔
Load Next Story