لاہوراور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 18 زخمی
شیخوپورہ کے قریب وین اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جبکہ لاہور میں بس نے کار کو ٹکر ماری
ISLAMABAD:
پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے علاقے نارنگ منڈی میں کالا خطائی روڈ پر مسافر وین اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
لاہور میں اکبر چوک سے شوکت خانم جانے والی کار کو تیز رفتار بس نے غازی چوک کے قریب ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جب کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔