تھرپارکرمیں سندھ حکومت کی لاپرواہی کے باعث مزید 11 ننھے پھول مرجھا گئے

مٹھی کےاسپتال میں درجنوں بچےزندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہیں جبکہ ابتک81 ننھےپھول حکومت کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ چکے


ویب ڈیسک November 17, 2014
اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ڈاکٹرز کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

تھر میں غذائی قلت اور حکومت کی لاپرواہی کے باعث مزید 11 بچوں کی ہلاکت کے بعد 48 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر میں غذائی قلت کے باعث مٹھی کے اسپتال میں علاج کی غرض سے لائے گئے 5 مزید بچے دم توڑ گئے جب کہ 6 بچے تھر کے دیہاتی علاقوں میں دم توڑ گئے۔ مٹھی کے اسپتال میں اس وقت بھی درجنوں بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ڈاکٹرز کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تھر میں غذائی قلت کے باعث 9 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 48 روز میں اب تک 81 ننھے پھول مرجھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی مشینری خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں