بنوں کے اسکول میں طالبعلم کا لایا ہوا دستی بم پھٹنے سے 3 طلبا زخمی

نویں جماعت کا طالب اپنے بیگ میں 2 دستی بم لایا جس میں سے ایک کلاس میں پھٹ گیا، پولیس


ویب ڈیسک November 17, 2014
پولیس نے دستی بم اسکول لانے والے طالب علم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک میں ایک طالب علم کا بیگ میں لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے پی پی سی کالج انٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک میں نویں جماعت کا طالب علم سلمان خان اپنے بیگ میں 2 دستی بم لے آیا اور جب اس نے کلاس میں ان کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو ایک بم روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سلمان سمیت 3 طالب علم زخمی ہو گئے۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جس نے کلاس میں پڑے دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔

پولیس نے دستی بم اسکول لانے والے طالب علم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |