گستاخانہ فلم قابل مذمت ہےایسے اقدامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں سے کہا کہ وہ تجارت کے فروغ کے لئے کوششیں کریں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم قابل مذمت ہے،ایسے اقدامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
نیویارک میں پاکستانیوں سے خطاب اور پیپلز پارٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا گستاخانہ فلم جیسے اقدامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، انہوں نے ایسے واقعات کے خلاف پرامن احتجاج پر زور دیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آمرانہ دور میں پاکستانیوں کی ملک بدری افسوسناک تھی، الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کو رائے دہی کا حق دینے کی کوششیں جاری ہیں۔
پی پی پی کے چیئرمین نے بیرونِ ملک پاکستانیوں سے کہا کہ وہ تجارت کے فروغ کے لئے کوششیں کریں، انھوں نے مزید کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو ملکی امور میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔