خیبر ایجنسی میں 10 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران اب تک 20 اہم کمانڈروں سمیت 350 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 17, 2014
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر اسلحہ سمیت خود کو ان کے حوالے کردیا،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آپریشن ''خیبر ون'' کے دوران 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن ''خیبر ون'' کے دوران باڑہ کے علاقے میں 10 دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اسلحہ سمیت خود کو ان کے حوالے کردیا جب کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دوران اب تک 20 اہم کمانڈروں سمیت 350 دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔