بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا ملک بھر کی صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ

صنعتوں کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے فیصلے سے گھریلو صارفین کی طلب ورسد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، حکام وزارت پانی بجلی


ویب ڈیسک November 17, 2014
فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت پانی وبجلی بھی تمام کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہے گی، فوٹو: فائل

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ملک بھر کی صنعتوں کے لیے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ملک بھر کی صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وزارت پانی و بجلی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت پانی وبجلی بھی تمام کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہے گی اور کمپنیوں کو اس سلسلے میں رپورٹ وزارت کے دفتر میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہےکہ ملک میں صنعتوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے بجلی کی طلب میں تقریباً 900 میگاواٹ سے ایک ہزار میگاواٹ تک اضافہ ہوا ہے تاہم صنعتوں کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے فیصلے سے گھریلو صارفین کی طلب ورسد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں