سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظورکرانےکا فیصلہ

اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیاجائیگا


ویب ڈیسک September 30, 2012
اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیاجائیگا. فوٹو راشد اجمیری

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظور کرانے کیلئے کل صبح سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ کو اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے لئے کل سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ پیش کیاجائیگا، ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کو قوم پرست اورناراض اتحادی جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے فوری طورپر اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے آ ج شام وزیر اعلی ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کیلئے حکمت عملی تیارکی جائے گی اورپارٹی رہنماؤں کی تجاویز پرغوروحوض کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |