قوم کو مزید غلام بنانے کیلئے نوازشریف اورآصف زرداری کی اولادیں تیارہورہی ہیںعمران خان
پرویز رشید تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں لیکن خود مسلم لیگ(ن) کا دہشت گردوں سے تعلق ہے،چیرمین تحریک انصاف
WASHINGTON:
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے آپس میں بندربانٹ کی ہوئی ہے اور ہمیں غلام بنانے کے لئے نواز شریف اور زرداری کے بچے تیار ہورہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گونوازگو کہنا ہماراحق ہے اور ہمیں یہ بتایا جائے کہ تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کیوں کی گئی،گونوازگو ایک نعرہ ہے کوئی گالی نہیں اور نعرے لگانے پر فائرنگ کرنا کہاں کی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، پرویز رشید تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں لیکن خود مسلم لیگ(ن) کا دہشت گردوں سے تعلق ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے آپس میں بندربانٹ کی ہوئی ہے اور ہمیں غلام بنانے کے لئے نواز شریف اورآصف زرداری کے بچے تیار ہورہے ہیں لیکن میں حکمرانوں کی پارٹنرشپ نہیں چلنے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہمیں لاڑکانہ میں جلسہ کرنے سے روکا جارہاہے جب کہ تحریک انصاف ملک میں بادشاہت ختم کرکے جمہوریت لانا چاہتی ہے۔