بلوچستان کامسئلہ حکومت فوج یا عدلیہ حل نہیں کرسکتے چودہدری شجاعت

مشاہد حسین کی سربراہی میں کمیٹی نے بلوچستان کےمسئلےکا حل پیش کردیا ہے جس پر عمل کرنا ہوگا۔


ویب ڈیسک September 30, 2012
مشاہد حسین کی سربراہی میں کمیٹی نے بلوچستان کےمسئلےکا حل پیش کردیا ہے جس پر عمل کرنا ہوگا۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ حکومت، فوج یا عدلیہ حل نہیں کرسکتے، بلوچستان میں رہنے والے ہی اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنا ہم سب کا فرض ہے، 6 یا 1 نکات کی بات نہیں، مشاہد حسین کی سربراہی میں کمیٹی نے بلوچستان کےمسئلےکا حل پیش کردیا ہے جس پر عمل کرنا ہوگا۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ق لیگ سندھ حکومت میں شامل بھی ہے اورنہیں بھی، سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کافیصلہ آئندہ الیکشن میں ہوجائےگا، کراچی میں امن وامان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں