سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار سی آئی اے پولیس کا دعویٰ

بابا نامی دہشت گرد حملے میں ملوث تھا اور اس نے اپنے ساتھی حملہ آور کو بھرپور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی، پولیس

حساس ادارے اس سے قبل بھی سانحہ واہگہ بارڈر میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرچکے ہیں فوٹو:فائل

سی آئی اے پولیس نے واہگہ بارڈر دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ واہگہ بارڈر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سی آئی اے پولیس نے حملے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بابا نامی دہشت گرد سانحہ واہگہ بارڈر حملے میں ملوث تھا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم نے اپنے ساتھی حملہ آور کو بھرپور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جب کہ حملے کا منصوبہ ایک سال قبل بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حساس اداروں نے اس سے قبل بھی دہشت گردی کی اس کارروائی میں ملوث 2 ملزمان کو واہگہ بارڈر کے اطراف سے گرفتارکرچکے ہیں۔
Load Next Story