ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے


ویب ڈیسک September 30, 2012
آسٹریلیا نے 147 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر17.4 اوورز میں پورا کر لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے انیسویںمیچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ فرحان بہاردین 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور رابن پیٹریسن 19 بالز پر 32 رنز اسکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔ جے پی ڈومنی 30 رنز بنا کر زیویر ڈوھرتی کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے زیویر ڈوھرتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور آل راونڈڑ شین واٹسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے 147 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر17.4 اوورز میں پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد مائیکل حسے 45 رنز بناکر اور کیمیرون وائٹ 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں