کراچی گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی
ریلی کے شرکاء کی حفاظت کے لئے پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے
اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام کراچی میں اسلام مخالف فلم اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے امریکا اور فرانس کے خلاف نعرے لگاتےہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں امریکا اور فرانس کے سفارتخانے بند کئے جائیں، شرکاء نے کہا کہ رسولﷺ کے لئے ہم اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔
ریلی کے شرکاء کی حفاظت کے لئے پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہوئے تھے، ریلی کے موقع پر گرومندر سے نمائش جانے والے راستے کو کنٹینر لگاکرسیل کردیا گیا تھا۔
سینئر پولیس افسر عامر لودھی نے کہا کہ ریلی میں تقریباً 5000 سے زائد لوگ موجود تھے۔
گستاخانہ فلم کے خلاف پورے ملک میں کئے جانے والے مظاہروں میں اب تک 21 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔