ٹی20 ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ورات کوہلی سب سے زیادہ 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ گئے


ویب ڈیسک September 30, 2012
پاکستانی کھلاڑی بھارت کی تیز باؤلنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئے اور 19.4 اوورز میں صرف 128 رنز ہی بنا سکے۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 کے بیسویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19 اوورز میں 128 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 28 رنز شعیب ملک نے بنائے جو روی چندرن اشون کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، عمر اکمل بھی 21 رنز بنا کر روی چندرن اشون کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بالاجی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، اشون اور یوراج سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔ عرفان پٹھان اور ورات کوہلی نے 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف با آسانی حاصل کر لیا، ورات کوہلی سب سے زیادہ 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ گئے۔

ویریندر سہواگ نے 29 رنز اسکور کئے اور شاہد آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، یوور راج سنگھ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ گئے۔

پاکستانی باؤلرز میں شاہد آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر کے 34 رنز دئیے جبکہ سعید اجمل 25 رنز دے کر کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کر پائے۔ رضا حسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ورات کوہلی سب سے زیادہ رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں