پاراچنار میں اسکول وین کے قریب دھماکے میں ڈرائیورسمیت ایک طالبعلم جاں بحق

نستی کوٹ میں بچے اسکول جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ وین کے قریب دھماکا ہوگیا۔


ویب ڈیسک November 18, 2014
نستی کوٹ میں بچے اسکول جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ وین کے قریب دھماکا ہوگیا۔ فوٹو؛فائل

اسکول وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت ایک کمسن طالبعلم جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پارا چنار کے علاقے نستی کوٹ میں اسکول وین کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اسکول جانے کی تیاری کررہے تھے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں وین ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکے کے وقت متاثرہ اسکول وین میں 6 بچے سوار تھے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعہ پرموجود افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔


پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا وین ڈرائیور اور طالبعلم باپ بیٹا تھے اور زخمیوں میں شامل ایک بچی بھی جاں بحق ڈرائیور کی بیٹی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔