تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 9 بچے جاں بحق

غذائی قلت کے باعث گزشتہ 49 روز کے دوران 90 بچوں سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے

تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں غذائی قلت کے شکار 7 بچے دوران علاج دم توڑ گئے۔ فوٹو: فائل

ABBOTABAD:

تحصیل مٹھی اور ڈیپلو میں غذائی قلت کے شکار مزید 7 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد آج ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ 49 روز کے دوران 90 بچوں سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، چھاچھرو اور ڈیپلو میں مزید 7 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جو گزشتہ کئی روز سے غذائی قلت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جس کے بعد 49 روز کے دوران 90 بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 97 ہوگئی جبکہ ضلع بھر میں رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

Load Next Story