کسی سونامی سے نہیں ڈرتے تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دیدی شرجیل میمن

عمران خان نے آج تک طالبان کو دہشتگرد قرارنہیں دیا کیونکہ وہ عمران خان کے قومی ہیروز ہیں، وزیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک November 18, 2014
پولیس نے زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا لیکن عمران خان نے آج تک نہیں پوچھا کہ قاتل کون ہیں۔، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے، ہمیں کسی سونامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مہذب لوگ عمران خان اور شیخ رشید جیسی زبان استعمال نہیں کرتے۔ جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ سیاسی قائدین کو گالی دی جائے،عمران خان نوجوان نسل کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں عمران کے کراچی آنے پرپابندی تھی لیکن ہم ایسی سوچ نہیں رکھتے، ہمارا ماننا ہے کہ ملک بھر میں ہر ایک کو ہر جگہ جلسہ کرنے کا حق ہے، تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے، ہمیں کسی سونامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک طالبان کو دہشتگرد قرارنہیں دیا کیونکہ وہ عمران خان کے قومی ہیروز ہیں، عمران خان تو زہرہ شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لئے بھی تیارنہیں تھے، کراچی پولیس نے زہرہ شاہد کے قاتلوں کو گرفتارکرلیا لیکن عمران خان نے آج تک یہ نہیں پوچھا کہ قاتل کون ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں