قلعہ سیف اللہ کمرے میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

گیس بھرنے سے ماں اور 2 بچے دم توڑ گئے جبکہ خاندان کے دیگر 4 افراد بیہوش ہوگئے۔


ویب ڈیسک November 18, 2014
گیس بھرنے سے ماں اور 2 بچے دم توڑ گئے جبکہ خاندان کے دیگر 4 افراد بیہوش ہوگئے. فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 بیہوش ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتون اور اس کے 2 بچے دم توڑ گئے جبکہ خاندان کے دیگر 4 افراد بیہوش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کمرے میں گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ گئی تھی جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور سوئے ہوئے 2 بچے اور ماں دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پرپڑوسیوں نے کمرے سے لاشیں اور بیہوش افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔


واضح رہے کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کے دوران اکثرلوگ رات کے اوقات میں گیس ہیٹرز کا استعمال کرتے ہیں اور کمرے میں گیس بھر جانے سے ہلاکتوں کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |