کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی 100 انڈیکس پہلی بار 32 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اور آل شیئر انڈیکس بالترتیب 21 ہزار اور 23 ہزار 400 کی حد بھی عبور کرگئے ہیں
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں ملکی مرتبہ 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ہر نئے روز نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، منگل کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے وقت ہنڈریڈ انڈیکس 31 ہزار 702 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان نے تیزی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 309 پوانٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 19 کی تاریخی سطح پر دیکھا گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس اور آل شیئر انڈیکس بالترتیب 21 ہزار اور 23 ہزار 400 کی حد بھی عبور کرگئے ہیں۔