مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں 4 افراد ہلاک 8 زخمی

عبادت گاہ پر حملہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے لوگوں کو اکسانے کا نتیجہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم


دونوں حملہ آور فلسطینی اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے کے رہائشی تھے، اسرائیلی پولیس فوٹو: اے ایف پی

یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں 4 یہودی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پستول، چھریوں اور چاقوؤں سے مسلح 2 افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں گھس کر صبح کی عبادت کے دوران لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور فلسطینی اور مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے کے رہائشی تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عبادت گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے لوگوں کو اکسانے کا نتیجہ قرار دیا ہے جب کہ فلسطینی صدر نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں