کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی 3 دہشتگردوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

محمد کالونی میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد گرفتار جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک November 18, 2014
محمد کالونی میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد گرفتار جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد، ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

CHITTAGONG: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 دہشتگ ردوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے محمد کالونی میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا جب کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دوسری جانب پولیس کے اینٹٰی وائلنٹ کرائم سیل نے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر کاروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں بھی کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں