انڈے کھایئے ذہنی امراض سے محفوظ رہیے امریکی تحقیق

انڈے کھانے سے آپ یاداشت کی کمزوری اور دماغی انتشار سے بچ سکتے ہیں، تحقیق


Net News November 19, 2014
انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جویاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو انہتائی کم کردیتے ہیں، تحقیق۔ فوٹو : فائل

KARACHI: کیا آپ یاداشت کی کمزوری اور دماغی انتشار سے بچنا چاہتے ہیں توفکر کی کوئی بات نہیں اس کے لیے صرف انڈے کھانا ہوں گے۔

یہ دعویٰ امریکا میں کی جانیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے تحت 6ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں دو گروپوں پر تجربات کیے گئے جس دوران ایک گروپ کو روزانہ دو انڈے کھلائے گئے جب کہ دوسرے کو ان سے محروم رکھا گیا ۔

جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انڈے استعمال کرنے والے گروپ کے افراد کے دماغی افعال میں اطمینان بخش اضافہ ہوا جو انھیں مختلف ذہنی امراض سے بچانے میں مددگار ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا کر یاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو انہتائی کم کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں