کیویز نے پچ میں توڑ پھوڑ سے فتح کی امیدیں جوڑ لیں

ٹیل اینڈرز نے قابل قدر مجموعہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا،بریڈلی واٹلنگ


Sports Desk November 19, 2014
ٹیل اینڈرز کی جانب سے بنائے جانے والے 125رنز ہی آخر میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بریڈلی واٹلنگ فوٹو : اے ایف پی

کیویز نے پچ میں توڑ پھوڑ سے فتح کی امیدیں جوڑ لیں، وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈلی واٹلنگ کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ کرنا آسان نہ تھا، آغاز میں وکٹیں جلد گرنے کے باوجود ٹیل اینڈرز نے قابل قدر مجموعہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

بدھ کو پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 403سے زائد رنز اسکور کرنے کے بعد کیویز پاکستان کو مشکلات کا شکار کرنے کیلیے پُر امید نظر آتے ہیں، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈلی واٹلنگ نے کہا کہ دوسرے دن کھیل کے آغاز میں ہی 2وکٹ گنوانے سے مشکلات کا شکار ہوگئے، مگر ٹیل اینڈرز نے اننگز کو استحکام بخشتے ہوئے 403کا ٹوٹل حاصل کرنے میں مدد دی۔

انھوں نے کہا کہ دبئی کی کنڈیشنز اور حریف ٹیم کی نپی تلی بولنگ کے سامنے اتنا اسکور بنانا قطعی طور پر آسان نہیں تھا، اسپنرز کیخلاف رنز کا حصول خاصا مشکل ہورہا تھا، ہمیں اچھے مجموعے کی جانب بڑھنے کیلیے بڑے صبر سے گیندوں کا انتظار کرنا پڑا،آخر میں مارک کریگ سمیت کیوی بیٹسمینوں کی بھرپور مزاحمت نے ہمیں حریف کو دباؤ میں لانے کا موقع فراہم کیا، واٹلنگ نے کہا کہ ایش سودھی پچز سے مطابقت حاصل کرتے ہوئے ٹیم کیلیے مفید اننگز کھیلنے میں کامیاب ہورہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے، پچ کی صورتحال کو دیکھا جائے تو ٹیل اینڈرز کی جانب سے بنائے جانے والے 125رنز ہی آخر میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اوپنرز کو میدان بدر کرنے کے بعد ہم اچھی پوزیشن میں آگئے لیکن فتح کی منزل تک پہنچنے کیلیے سخت کی ضرورت ہوگی، انھوں نے کہا کہ بدھ کا دن خاصا اہم ہوگا، پچ میں تھوڑی باؤنس اور پیس موجود اور ہمیں امید ہے کہ حالات کو کافی حد تک اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ہم آخر میں روایتی طور پر یو اے ای کی مشکل کنڈیشنز میں تمام تر دباؤ حریف ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |