بیٹنگ لائن کے لیے امتحان کی گھڑی آ گئیحنیف محمد

دبئی ٹیسٹ میں آج جلد وکٹیں گنوا دیں تو پاکستان کو فالو آن ہوسکتا ہے،سابق قائد


Sports Reporter November 19, 2014
سابقہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو قائم رکھ کر اسکور بنانے کی ضرورت ہوگی، حنیف محمد ۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹنگ لائن کے لیے امتحان کی گھڑی آ گئی۔

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن جلد وکٹیں گنوا دیں تو پاکستان کو فالو آن ہوسکتا ہے، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 403 رنز جوڑ کر پوزیشن مضبوط کرلی۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی اننگز کے19اوورز میں 34کے اسکور پر 2 وکٹیں گرنے سے میزبان ٹیم کو معمولی دباؤ کا سامنا ہے،شان مسعود خود کو وکٹ سے ہم آہنگ نہ کر سکے، توفیق عمر کو طویل عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا مگر وہ بھی ناکام رہے۔

ایسے موقع پر احمد شہزاد کی کمی محسوس ہوئی، اب یونس خان اور کپتان مصباح الحق پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سابقہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو قائم رکھ کر اسکور کرنے کی ضرورت ہے، ایسا نہ ہو کہ ہیروز زیرو بن جائیں، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز خاص طور پر اسپنرز کی سابقہ کارکردگی غیرمعمولی نہیں،ان کے وکٹ سے فائدہ اٹھانے کا امکان کم ہے، البتہ ہمارے بیٹسمین وکٹ پر رک کر رنز بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں